• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان 2023 تک اے آئی پر ایک ارب ڈالر خرچ کریگا، وزیراعظم کا اعلان

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر، اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان 2030 تک اے آئی پر 1 ارب ڈالر خرچ کرے گا ، وزیر اعظم کا اعلان،وزیر اعظم شہباز شریف نے 2030ء تک مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری اے آئی کا نصاب تیار کرنے، اے آئی میں پی ایچ ڈی کیلئے ایک ہزار وظائف دینے، آئی ٹی اور اے آئی کے حوالے سے استعداد میں اضافے کیلئے قومی سطح پر پروگرام شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کی بڑی آبادی کو اے آئی کی تربیت دے کر زراعت ، صنعت ، تجارت سمیت ہر شعبے میں انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے اور پاکستان اقوام عا لم میں نمایاں مقام پیدا کرسکتا ہے،وفاق کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر ، گلگت بلتستان و بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں بھی اے آئی کی تعلیم و نصاب متعارف کرایا جا ئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں انڈس اے آئی ویک 2026 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ،احسن اقبال ، شزا فاطمہ خواجہ ، عطاء اللہ تارڑ سمیت وفاقی وزراء، دوست ممالک کے سفارتی و اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انڈس اے آئی ویک ایونٹ ملک کے ٹیکنالوجی کے منظرنامے کو بدل دے گا، یہ ایونٹ عالمی سطح پر پاکستان کو ایک مضبوط پارٹنر کے طور پر سامنے لائے گا۔

اہم خبریں سے مزید