• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ہونیکی وجہ سے UAE ٹیم کے اوپنر کو بھارت سے واپس بھیج دیا گیا

لاہور(آئی این پی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شریک یو اے ای کرکٹ ٹیم کے اوپنر محمد زوہیب کو بھارت سے گھر بھیج دیا گیا۔محمد زوہیب کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی ہونے کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا اور ورلڈکپ سے باہر کیا گیا۔ کرکٹر نے الزام لگایا تھا کہ ساری ٹیم مینجمنٹ کا تعلق بھارت سے ہے، پاکستانی ہونے کی وجہ سے انہیں ٹیم سے باہر نکالا گیا ہے۔ محمد زوہیب نے اماراتی کرکٹ بورڈ سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید