• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سندھ طاس ثالثی سے غیر حاضر، پاکستان کا معاہدے کی خلاف ورزیوں پر احتساب کا مطالبہ

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)بھارت سندھ طاس ثالثی سے غیر حاضر، پاکستان کا معاہدے کی خلاف ورزیوں پر احتساب کا مطالبہ، بھارتی پن بجلی منصوبوں کے ڈیزائن پر اعتراض کرتے ہوئے پاکستان نے عالمی عدالت سے معاہدے کی تشریح کی درخواست کردی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کی جاری مسلسل نظر اندازی اس ہفتے اس وقت شدید توجہ کا مرکز بنی جب وہ پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی ثالثی کے دوسرے مرحلے کے لیے ہیگ میں مستقل عدالت ثالثی میں پیش ہونے میں ناکام رہا۔3-4 فروری کو ہونے والی یہ کارروائی، سندھ، جہلم اور چناب کے دریاؤں پر بھارت کے رن آف ریور ہائیڈرو الیکٹرک منصوبوں پر مرکوز تھی، جن کے بارے میں پاکستان کا دعویٰ ہے کہ یہ معاہدے کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کر سکتے ہیں اور نیچے کی جانب بہاؤ پر انحصار کرنے والے لاکھوں لوگوں کے لیے پانی کی روانی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ مستقل عدالت ثالثی کی پریس ریلیز کے مطابق، عدالت ثالثی نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے جمہوریہ بھارت کے خلاف سندھ طاس معاہدے کے آرٹیکل نائن اور آرٹیکل Annexure G ے تحت دائر کردہ کیس کے دوسرے مرحلے کی میرٹ پر سماعت مکمل کر لی ہے۔
اہم خبریں سے مزید