• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال کا چینی پاور پلانٹس کی بڑی ادائیگیوں کا دفاع

اسلام آباد(مہتاب حیدر)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا چینی پاور پلانٹس کی بڑی ادائیگیوں کا دفاع، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز میں کمی سےسرکلر ڈیٹ کا نیا خطرہ پیدا ہوگا،چینی معاہدوں میں ترمیم کا کوئی جوازنہیں ۔ جب کوئی اور سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں تھاچین نے پاکستان میں 8000 میگاواٹ بجلی کی سرمایہ کاری کی۔ کرپشن تاثر بڑھایا گیا، حقیقت میں پاکستانی دیگر ممالک کی طرح ہیں۔ترقیاتی فنڈز ناکافی،اضافی 500ارب کی ضرورت، واٹر سیکٹر و ہائیر ایجوکیشن فنڈز بھی کم ہیں۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پیر کے روز ماہانہ ترقیاتی اپ ڈیٹ کے موقع پر کہا کہ چینی پاور پلانٹس کی بڑی کیپیسٹی ادائیگیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ نے 8ہزار میگاواٹ پیدا کرنے کے لیے سرمایہ کاری کی، جب پاکستان کے پاور سیکٹر میں کسی کو ایک پیسہ بھی لگانے کا ارادہ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ اب چینی حکومت سے خودمختار معاہدوں میں ترمیم کرنے کاکوئی جواز نہیں کیونکہ بجلی کی اضافی مقدار موجود ہے لیکن اسے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ ایسے حالات میں کوئی بھی ہمارے خودمختار معاہدوں پر اعتماد نہیں کرے گا اور سرمایہ کار ملک کے رسک پریمیم میں 20 سے 30 فیصد شامل کرنا شروع کر دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید