• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات، عمان، ملائیشیا کی غیر اعلانیہ پابندیاں، ویزہ میں مشکلات، سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد ( آن لائن ) سینیٹ کی اوورسیز کمیٹی کو بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات، عمان اور ملائیشیا کی غیر اعلانیہ پابندیاں ویزا حاصل کرنے میں مشکلات پیدا کر رہی ہیں،کمیٹی نے بیرون ممالک سے پاکستان واپس آنے والے مسافروں کا ڈیٹا فراہم نہ کرنے پر ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کر لیا۔ پیر کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اورسیز کا اجلاس سینیٹر ضمیر حسین گھمرو کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ سیکرٹری اورسیز سمیت دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس کے دوران بیرون ملک روزگار اور امیگریشن کے حوالے سے پہلے کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ افسران نے بتایا کہ سافٹ اسکلز سرٹیفکیٹس تمام یورپی یونین ممالک میں قبول کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سافٹ اسکلز سرٹیفکیٹس پانچ روزہ فزیکل اور آن لائن ٹریننگ پروگراموں کے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید