• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنس ولیم اور کیٹ کو ایپسٹین اسکینڈل پر شدید تشویش

کراچی (نیوز ڈیسک) پرنس ولیم اور کیٹ کو ایپسٹین اسکینڈل پر شدید تشویش،رائل فیملی کا متاثرین کے حق میں حمایت کا اظہار،کنگ چارلس کے بھائی اینڈریو پر دوبارہ سوالات،غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرنس اور پرنسس (ویلز) جاری انکشافات سے گہری تشویش میں ہیں۔ ان کے خیالات متاثرین پر مرکوز ہیں۔ برطانیہ کے پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ نے جیفری ایپسٹین کے اسکینڈل کی تازہ فائلز کے بعد اپنی شدید تشویش ظاہر کی ہے، جس میں کنگ چارلس کے بھائی پرنس اینڈریو کے کردار پر نئے سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ اینڈریو نے 2019 میں رائل ذمہ داریوں سے استعفیٰ دیا اور کنگ چارلس نے اس کا پرنس کا خطاب بھی واپس لے لیا۔
اہم خبریں سے مزید