• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حالات بد سے بدتر

کراچی (اسد ابن حسن) جس طرح کراچی شہر کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، یہی حال کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا بھی ہے۔ جب ملکی و غیر ملکی مسافر انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج پہنچ کر اپنا سامان گاڑیوں سے اُتارتے ہیں تو سامنے ہی ریلوے اسٹیشن جیسا منظر نظر آتا ہے، لاؤنج میں جگہ جگہ مختلف اسٹالز، دوسرا مرحلہ سامان کو ٹرالیز پر رکھنے کا ہے، مگر اس کا حصول بہت مشکل ہو گیا ہے۔ ایئر پورٹ پر فیسیلی ٹیشن اسٹاف ممبرز کی ملی بھگت سے پورٹرز ٹرالی 100سے 200روپے میں فراہم کرتے ہیں اور گزشتہ ہفتے کے روز تو یہ حد ہو گئی کہ سینکڑوں کی تعداد میں ٹرالیز امیگریشن لاؤنج میں موجود تھیں اور باہر پورٹرز ایک ٹرالی کے 500 سے ہزار روپے طلب کر کے فراہم کر رہے تھے، جو مسافر رقم ادا نہیں کر رہے تھے، وہ اپنا اپنا سامان خود کھینچ کر لاؤنج میں آرہے تھے۔ اندر لاؤنج میں داخل ہونے کے بعد ایئرپورٹ پر چیکنگ کے دوران تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو 30سے 40 منٹ اپنی باری کا انتظار کرنا پڑا۔
اہم خبریں سے مزید