• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظامِ شمسی کے سب سے بڑے سیارے کے بارے میں سائنسی تصور بدل گیا

کراچی (رفیق مانگٹ) نظامِ شمسی کے سب سے بڑے سیارے کے بارے میں سائنسی تصور بدل گیا، مشتری کا اصل سائز دہائیوں بعد دوبارہ ناپ لیا گیا، سیارہ پہلے سمجھے جانے سے چھوٹا نکلا، 45 سال پرانا ڈیٹا مسترد، جسامت کا ازسرِنو تعین کرلیا گیا، مشتری کی شکل زیادہ چپٹی ثابت، تیز رفتار گردش نے دبا ہوا سیارہ بنا دیا، رداس کی درست پیمائش، اوسط 69 ہزار 886 کلومیٹر ریکارڈ، جدید خلائی ڈیٹا نے مشتری کی کششِ ثقل راز کھول دیے۔ نظامِ شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری کے بارے میں دہائیوں پرانے سائنسی اندازے بدل گئے ہیں۔ ناسا کے جونو خلائی جہاز سے حاصل ہونے والے تازہ ڈیٹا کی بنیاد پر سائنس دانوں نے پہلی بار اس گیس دیو کی جسامت اور شکل کو درست انداز میں دوبارہ ناپ لیا ہے۔ سائنسی جریدے نیچر کے مطابق، مشتری کی جسامت اور ساخت سے متعلق نئی پیمائشیں جونو آربٹر کے ڈیٹا کی مدد سے کی گئی ہیں۔ اس سے قبل مشتری کے سائز اور شکل کے بارے میں معلومات 45 سال سے زیادہ پرانے ڈیٹا پر مبنی تھیں، جو جدید آلات کی عدم دستیابی کے باعث محدود تھیں۔
اہم خبریں سے مزید