• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ،غیر ملکیوں کی حفاظت کے لیے نئی بلٹ پروف گاڑیاں خریدی جائینگی

کراچی (اسد ابن حسن) وزارت داخلہ سندھ نے اعلیٰ اور اہم غیر ملکیوں اور خاص طور پر چینی باشندوں کو ایک مقام سے دوسرے مقام تک محفوظ سفر کے تناظر میں بی سکس پروٹیکشن لیول کی حامل گاڑیوں کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے مطابق پانچ عدجاپانی کوسٹرز جن کی مالیت تقریبا 15 کروڑ روپے ہے ان کو خریدا جائے۔ ان گاڑیوں کو بعد میں بلٹ پروف بی سکس پروٹیکشن لیول میں تبدیل کیا جائے گا۔ بی سکس پروڈکشن لیول آرمرڈ گاڑی کا مطلب یہ ہوتا ہے اس گاڑی پر اگر چاروں طرف اور سامنے سے شیشے پر نائن ایم ایم ریوالور یا اے کے 47 سے فائرنگ کی جائے تو بھی اس گاڑی کے مسافر محفوظ رہتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید