• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکیڈمک کلینڈر طے کرنے کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب

کراچی( سید محمد عسکری) وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے سال 2026 کا تعلیمی کیلنڈر طے کرنے کے لیے محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس 12 فروری بروز جمعرات بوقت 12 بجے سندھ اسمبلی بلڈنگ کے کمیٹی روم نمبر 1 میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات برائے 2026 کی تاریخ اور ان کے نتائج کی تاریخ طے کی جائے گی۔ موسم گرما، موسم سرما کی تعطیلات اور سالانہ تعطیلات کا شیڈول طے کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید