• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے دریائے چناب پر سوالکوٹ ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کا کام شروع کردیا

لاہور(خالدمحمودخالد) نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں دریائے چناب پر 1856 میگاواٹ صلاحیت کے بڑے پن بجلی منصوبے سوالکوٹ ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی تعمیر کے لئے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن نے 5 فروری کو تقریباً 5129 کروڑ روپے کی لاگت سے سول ورکس کے لیے ٹینڈر طلب کیا ہے۔ یہ منصوبہ رمبان اور ادھمپور اضلاع میں واقع ہے اور دو مراحل میں مکمل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں 1406 میگاواٹ اور دوسرے میں 450 میگاواٹ پر کام مکمل کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید