• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم جاری رکھنے کیلئے اتحاد ٹاؤن کا گھر چھوڑنے والی طالبہ سہراب گوٹھ سے بازیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انوسٹی گیشن پولیس ڈسٹرکٹ کیماڑی نےلاپتہ کم عمر طالبہ کو لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان سمیت بحفاظت بازیاب کروالیا گیا،تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹائون کے علاقے سے31 جنوری کو 17 سالہ اقراء لاپتہ ہوئی تھی،لاکھوں روپے نقدی، ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات، 4 اسمارٹ گھڑیاں، موبائل فون، ٹیبلیٹ کے علاوہ اسکول بیگ بھی گھر سے غائب تھے۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ اتھاد ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا،تفتیشی ٹیم نے تکنیکی و ہیومن انٹیلیجنس بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے بچی کو سہراب گوٹھ کے علاقے سے بحفاظت بازیاب کرلیا،تفتیشی ٹیم نے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان بھی برآمد کر لیا،ایس ایس پی انوسٹی ضلع کیماڑی توحید میمن نے بتایا ہے کہ بازیاب بچی ساتویں جماعت کی طالبہ ہے جو اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتی تھی،بچی کے والدین نے مزید تعلیم سے منع کیا جس پر ناراض ہوکر گھر چھوڑ گئی،بچی اپنی تعلیم جاری رکھنے کی غرض سے گھر سے نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان ساتھ لے گئی۔
اہم خبریں سے مزید