• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی 8 ممالک کی اقتصادی تعاون کی تنظیم کے کمشنرز کا لاہور میں غیررسمی اجلاس

اسلام آباد (تنو یر ہاشمی) ڈی 8 ممالک کی اقتصادی تعاون کی تنظیم کے کمشنرز کا غیر رسمی اجلاس لاہور میں منعقد ہوا ، ڈی 8ممالک کے کمشنرز کا یہ دوسرا اجلاس ہے جس کی پاکستان نے میزبانی کی ا ور پاکستان کے سابق سیکریٹری خارجہ ایمبیسیڈرسہیل محمود کی بطور سیکریٹری جنرل یکم جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈی کمشنرز اجلاس میں پہلی شرکت تھی ، پانچ اور چھ فروری کو ہونیوالے اجلاس میں تمام رکن ممالک کے کمشنرز اور نمائندوں نے شرکت کی ، اجلاس میں ڈی 8ممالک کے سیکریٹرٹ کی ادارہ جاتی استعداد میں اضافے ، عملی کارکردگی میں بہتری اور مینڈیٹ کی حمایت کے لیے درکار انسانی ومادی وسائل کی فراہمی پر اتفاق کیاگیا، اجلاس میں ڈی 8تنظیم کے سربراہی اجلاس اور اس سے متعلقہ جلاس کی تیاری کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ، ڈی 8ممالک کا سربراہی اجلاس رواں برس 12تا 15اپریل کو انڈونیشیا میں ہوگا،سیکریٹری جنرل سہیل محمود نے تمام وفود کا خیرمقدم کیا، انہوں نے وزارتِ خارجہ اور پاکستان کے ڈی۔8 کمشنر کی جانب سے بہترین انتظامات، پُرتپاک استقبال اور شرکاء کے لیے فراہم کی گئی شاندار مہمان نوازی کو بھی سراہا، وفود نے شہر کی ثقافتی رنگا رنگی، خصوصاً رنگا رنگ بسنت کے تہوار کو سراہا۔
اہم خبریں سے مزید