• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عازمین حج کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کو مزید آسان اور وسیع کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی سہولت کے لئے بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کو مزید آسان اور وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب عازمین حج گھر بیٹھے "سعودی ویزہ بائیو ایپ” کے علاوہ ملک بھر میں قائم وزارت کے 7 ڈائریکٹوریٹس اور 6 تاشیر سینٹرز سمیت مجموعی طور پر 13 مقامات پر بائیو میٹرک کروا سکیں گے۔ یہ فیصلہ پیر کو یہاں وفاقی سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین الصوبائی ہم آہنگی ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کی زیر صدارت جاری حج آپریشن کے جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس کا انعقاد زوم کے ذریعے کیا گیا جس میں سعودی تاشیر سینٹر، حج ڈائریکٹوریٹ، بینکوں، پنجاب آئی ٹی بورڈ ، موبائل آپریٹرز اور حج ونگ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق وزارت کے 7 ڈائریکٹوریٹس میں خصوصی "بائیو میٹرک سہولت ڈیسک” قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید