اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم شریک تھے صدرِ مملکت سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی امتیاز شیخ کی بھی ملاقات ہوئی جس میں سندھ سے متعلق امور زیرِ غور آئےسابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اورسینیٹر فیصل واوڈا بھی ملاقات میں شریک تھے ملاقاتوں میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔