• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپٹما کا ایف بی آر سے (ای ایف ایس) کے تحت گرے کاٹن فیبرک کی غلط ڈیکلریشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اے پی ٹی ایم اے) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم (ای ایف ایس) کے تحت گرے کاٹن فیبرک کی غلط ڈیکلریشن کے خلاف فوری کارروائی کرے، کیونکہ اس مسلسل بدعنوانی سے ملکی ٹیکسٹائل صنعت کی مسابقتی صلاحیت کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔اے پی ٹی ایم اے کے چیئرمین کامران ارشد نے ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال کو لکھے گئے خط میں نشاندہی کی کہ 5 اگست 2025 کو جاری ہونے والے ایس آر او 1435(I)/2025 کے تحت گرے کپڑا، کچی کپاس اور کاٹن یارن کو ای ایف ایس سے خارج کیے جانے کے باوجود بعض بے ایمان درآمد کنندگان جزوی طور پر تیار شدہ یا گریج فیبرک کو ’’پریپیئرڈ فار ڈائنگ‘‘ (PFD) ظاہر کر کے ناجائز ٹیکس مراعات حاصل کر رہے ہیں۔’’ای ایف ایس کی چھوٹ کا یہ مسلسل غلط استعمال ملکی اپ اسٹریم ٹیکسٹائل انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید