• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمازیوں کو نشانہ بنانا اسلامی تعلیمات کے سراسر منافی ہے، علماء و مشائخ کونسل

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) علماء و مشائخ کونسل نے کہا ہے کہ عبادت گاہوں میں بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا اسلامی تعلیمات اور آئینی و اخلاقی اصولوں کے سراسر منافی ہے،وفاقی وزیرمذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار یوسف کی زیر صدارت علماء و مشائخ کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلام آباد میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کیخلاف افواجِ پاکستان اور ریاست کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا، اجلاس کے شرکا نے ماہِ رمضان المبارک کی آمد کے پیشِ نظر قوم کو صبر، تقویٰ اور باہمی ہمدردی کا پیغام دیتے ہوئے اپیل کی کہ منبر و محراب کے ذریعے بین المسالک ہم آہنگی اور اخلاقی تربیت کو فروغ دیا جائے تاکہ دشمن کی تفرقہ انگیزی کی ہر سازش کو ناکام بنایا جا سکے،اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں اسلام آباد میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور واضح کیا گیا کہ عبادت گاہوں میں بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا اسلامی تعلیمات اور آئینی و اخلاقی اصولوں کے سراسر منافی ہے، اجلاس نے فتنہ الخوارج کی گمراہ کن سوچ اور دہشت گردی کے تمام بیانیوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے عزم کیا کہ پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے والی اندرونی و بیرونی سازشوں کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید