• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال میں بے نظیر بھٹو کے بعد ملالہ یوسفزئی کی تصویر بھی آویزاں کردی گئی

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کیلئے ایک اور پروقار اعزاز، آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال میں بےنظیر بھٹو کے بعد ملالہ یوسفزئی کی تصویر بھی آویزاں کردی گئی ۔ اس حوالے سے ملالہ کی تصویر لیڈی مارگریٹ ہال میں لگانے کے حوالے سے خصوصئ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہرین تعلیم کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر ملالہ کی جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک کو طالبان پر دباؤ ڈالنا چاہیے اور ان کے ساتھ معمول کے تعلقات نہیں رکھنے چاہیں، طالبان اپنے ملک کی آدھے حصے کو دبا رہے ہیں، وہ لڑکیوں اور خواتین کو ان کے حقوق سے محروم کر رہے ہیں، تمام ممالک انسانی حقوق کی بنیاد پر آگے آئیں اور مسلم ممالک کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ طالبان کی غیر اسلامی اقدامات مذمت کریں، ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ طالبان اپنے دین کو سمجھیں، علم حاصل کرنا دین کا حصہ ہے اور اب وہ کسی بھی بچی کو دین کے نام پر تعلیم سے محروم نہیں کرسکتے، افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے حوالے سے بہت ہی خطرناک وقت ہے، ملالہ نے کہا کہ طالبان لڑکیوں سے تعلیم کا بنیادی حق چھین رہے ہیں، لڑکیاں وہاں اسکول نہیں جاسکتیں، طالبان کا لڑکیوں کو تعلیم کے حصول سے روکنا اسلام کی پیغام کے خلاف ہے، طالبان خواتین کو گھر سے باہر جانے اور کام کرنے نہیں دے رہے، وہاں بچوں کا مستقبل تاریک نظر آتا ہے، افغان خواتین اور لڑکیاں ہمت نہیں ہار رہیں وہ اب بھی خفیہ اسکولوں اور آن لائن تعلیم حاصل کر رہی ہیں، میں افغان لڑکیوں کے ساتھ کھڑی ہوں اور ان کے پروجیکٹ کو سپورٹ کر رہی ہوں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی افغانیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں اور طالبان کے اقدامات کی مذمت کریں۔ پورٹریٹ اسپانسر حامد اسمعیل نے کہا انتہائی پروقار یونیورسٹی میں ملالہ کا پورٹریٹ لگنا صرف ملالہُ کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔پورٹریٹ کی اسپانسرشپ کیلئے مجھے منتخب کرنا میرے لئے اعزاز ہے۔
اہم خبریں سے مزید