• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت کرکٹ میچ کی خبر سب سے پہلے بریک کرنے کا اعزاز انصار عباسی کو حاصل

کراچی (نیوز ڈیسک) جنگ اور جیو گروپ کے سینئر صحافی انصار عباسی نے عالمی کرکٹ سے متعلق بڑی اور خصوصی خبر سب سے پہلے بریک کی، جس میں یہ انکشاف کیا گیا کہ پاکستان اور بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 15؍ فروری کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں مدمقابل ہوں گے۔ یہ خبر سب سے پہلے جیو نیوز پر نشر کی گئی، جہاں انصار عباسی نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سری لنکا کے صدر کی درخواست پر کیا۔
اہم خبریں سے مزید