• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18 لاکھ ایجنٹ کو دیکر جنوبی افریقا جانیوالا مسافر گرفتار، 3 ہزارڈالر دینے والے بھی ڈی پورٹ

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے امیگریشن نے مشکوک سفری منصوبے پر 3 مسافروں کو حراست میں لے لیا۔مسافر زیمبیا سے ایتھوپیا کے راستے پاکستان پہنچنے تھے۔حراست میں لیے گئے مسافروں میں مزمل علی، محمد ارسلان اور محمد اویس شامل ہیں۔ابتدائی تفتیش میں مسافروں نے غیر قانونی طور پر جنوبی افریقہ جانے کی کوشش کی۔مسافر مزمل علی نے گجرات کے ایجنٹ نوید سے 18 لاکھ روپے کے عوض غیر قانونی سفری انتظامات کروائے۔محمد ارسلان اور محمد اویس نے ایجنٹ ندیم کو فی کس 3000 امریکی ڈالر ادا کیے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر ڈیڑھ ماہ تک تنزانیہ میں قیام کے بعد غیر قانونی طور پر زیمبیا داخل ہوئے۔مسافروں نے بعد ازاں غیر قانونی طور پر جنوبی افریقہ پہنچنا تھا تاہم مسافروں کو غیر قانونی سفر پر زیمبیا حکام نے گرفتار کر کے واپس ڈی پورٹ کر دیا۔ایف آئی اے نے مسافروں کو مزید تحقیقات کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید