• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

500 سیاستدانوں کونشان عبرت بنانے تک سسٹم صحیح نہیں ہوگا، واوڈا

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈانے  بھاٹی گیٹ کے ملزمان کی رہائی پر ے کہا کہ یہ سسٹم کا ہمارے منہ پر طمانچہ تھا بنیادی وجہ یہ ہے کہ جب تک سزا اور جزا کے نظام کو فعال نہیں کیا جائے گا اور اس کی شروعات یہ ہونی چاہیے کہ کم سے کم پانچ سو سیاستدانوں کو نشانہ عبرت نہیں بنایا جائے گا سسٹم اور ملک صحیح نہیں ہوگااور اس میں اسٹیبلشمنٹ، جوڈیشری بلا امتیاز سب کو شامل کرلیں، دہشتگردی پر سیاست کابھارتی پراکسیز کو فائدہ ہوگا۔ اسٹیبلشمنٹ کا بغض تو سب میں موجود ہے سینٹ اجلاس میں آج اس بات پر اتفاق نہیں ہوا کہ ہم کھل کر بھارت کی پراکسیز کا مقابلہ کریں گے بلکہ گھما پھیرا کر اسٹیبلشمنٹ کو بیچ میں گھیسٹ لائے اور سب محظوظ ہوتے رہے   چیف وہب تحریک انصاف قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ سانحہ بھاٹی گیٹ کے بعد جو مریم نواز نے ڈرامہ کیا اس کے بعد ملزمان چھوٹ گئے۔ کولمبو سے نمائندہ جیو نیوز سہیل عمران نےکہا کہ پی سی بی اور بنگلہ دیش بورڈ ایک پیج پر ہیں۔ وہ جیو نیوزکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق میزبان حامد میر نے پروگرام کے ابتدائیہ میں کہا کہ پنجاب میں تین دن تک بہت دھوم دھام سے بسنت منائی گئی اور مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ بسنت نے آٹھ فروری کی پہیہ جام ہڑتال کو ناکام بنا دیا۔
اہم خبریں سے مزید