• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود، ممکنہ پہلی مسلمان وزیراعظم

کراچی (نیوز ڈیسک)برطانیہ کی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود،ممکنہ پہلی مسلمان وزیراعظم، ایپسٹن فائلز کے بحران میں قیادت کے ممکنہ متبادل کے طور پرشبانہ کا نام سامنے آگیا۔ آباو اجداد کا تعلق میرپورآزاد کشمیر سے ہے، کیر اسٹارمر کی قریبی ساتھی مانی جاتی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شبانہ محمود برطانیہ کی وزیرِ داخلہ اور لیبر پارٹی کی سینئر رہنما ہیں، جن کا نام اس وقت لیبر قیادت کے اندر بڑھتے دباؤ کے سبب ممکنہ طور پر برطانیہ کی پہلی مسلمان وزیرِ اعظم کے طور پر زیرِ بحث ہے۔ وہ 2010 میں پارلیمنٹ میں داخل ہوئیں اور پہلی مسلم خواتین اراکین میں شامل ہوئیں، اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بیرسٹر بنی تھیں۔
اہم خبریں سے مزید