• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے پر اتنے گڑھے ہیں گاڑی نہیں چلا سکتے، سندھ ہائیکورٹ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ایم نائن موٹروے پر گرین بیلٹ اور سروس روڈ پر تعمیر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ موٹر وے پر اتنے گڑھے ہیں کہ گاڑی نہیں چلاسکتے۔ ہائی کورٹ کے روبرو ایم نائن موٹروے پر گرین بیلٹ اور سروس روڈ پر تعمیر کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایم نائن موٹروے کی گرین بیلٹ اور نالے پر تعمیرات کی جارہی ہے۔ موٹر وے سے متصل سروس روڈ پر بھی تعمیرات کی جارہی ہیں۔ دکانوں اور سروس روڈ کے درمیان کیسے تعمیرات کی جاسکتی ہیں۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ کئی عشروں سے وہاں بسیں کھڑی ہوتی تھیں کسی کو مسئلہ نہیں تھا۔ درخواست گزاروں کو اب رائٹ آف وے اور گرین بیلٹ یاد آرہا ہے۔ عدالت نے ایم نائن موٹروے کے اطراف تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا موٹروے کے اطراف تجاوزات ختم کردی ہیں؟
اہم خبریں سے مزید