• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کا رواں ماہ دورے کا امکان

اسلام آباد(مہتاب حیدر) آئی ایم ایف کا جائزہ مشن رواں ماہ کے آخری ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرنے کی توقع ہے، س کا مقصد 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت تیسرے جائزے اور ایک ارب ڈالر کی چوتھی قسط کے اجرا کے لیے مذاکرات کا آغاز کرنا ہے۔ان مذاکرات کے دوران ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تحت دوسری قسط کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہوگی۔اگرچہ حتمی شیڈول ابھی طے نہیں ہوا، تاہم وزارتِ خزانہ اور ایف بی آر نے رواں ماہ کے آخری ہفتے سے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق جائزہ مذاکرات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، اور یاد دلایا گیا ہے کہ عام طور پر یہ جائزے مارچ یا ستمبر کے آغاز میں کیے جاتے ہیں۔ایک اعلیٰ سرکاری ذریعے نے پیر کے روز دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ: ’’آنے والے مذاکرات میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کے بنیادی خدوخال بھی طے کیے جائیں گے، جن میں مالیاتی اور بجٹ فریم ورک پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔‘‘ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم عارضی طور پر رواں ماہ کے آخری ہفتے میں کراچی پہنچے گی، جہاں 26 اور 27 فروری 2026 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) اور پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کے نمائندوں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
اہم خبریں سے مزید