• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کی مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات کی مذمت

ریاض(اے ایف پی) سعودی عرب سمیت آٹھ مسلم اکثریتی ممالک نے گزشتہ روز مقبوضہ فلسطینی علاقے مغربی کنارے پر کنٹرول سخت کرنے اور مزید بستیوں کی تعمیر کی راہ ہموار کرنے کے اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کی ۔وزیر خزانہ بیزلیل اسموٹریچ اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اتوار کو ان اقدامات کی منظوری دی ۔ اسرائیلی وزراء کے ایک مشترکہ بیان کے مطابق، ان اقدامات میں اسرائیلی یہودیوں کو مغربی کنارے کی زمین خریدنے کی اجازت دینا بھی شامل ہے۔سعودی عرب کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات، قطر، انڈونیشیا، پاکستان، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے غیر قانونی اسرائیلی فیصلوں اور ان اقدامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے جن کا مقصد غیر قانونی اسرائیلی خودمختاری مسلط کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید