• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان، یحییٰ آفریدی نے آج اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ اور ان کے ہمراہ آنے والے اعلی سطح کے وفد سے ملاقات کی ہے ،اعلامیہ کے مطابق سوموار کے روز سپریم کورٹ میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے نظامِ عدل میں اصلاحات، گورننس کی بہتری، احتساب اور قانون کی بالادستی پر عوامی اعتماد کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، چیف جسٹس نے انصاف تک آسان رسائی، ادارہ جاتی کارکردگی میں اضافے اور ایک ایسے نظامِ عدل کی اہمیت پر زور دیا جو شہریوں کی ضروریات کے مطابق اور جامع ہو،انہوں نے واضح کیا کہ عدالتی اصلاحات کا پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول سے گہرا تعلق ہے، کیونکہ ایک مضبوط اور معتبر نظامِ عدل ہی جمہوری طرزِ حکمرانی کی بنیاد ہے۔
اہم خبریں سے مزید