• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گولڈ مارکیٹ: سونا فی تولہ 5300 روپے مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 5300روپے فی تولہ کا اضافہ، چاندی کی قیمت بھی 346 روپے فی تولہ بڑھ گئی، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 53 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 4967 ڈالر سے بڑھ کر 5020 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 5300 روپے فی تولہ کے اضافے سے 5 لاکھ 24 ہزار 762 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 4544 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 49 ہزار 898 روپے ہو گئی ہے،پیر کو چاندی کی قیمت بھی 346 روپے فی تولہ کے اضافے سے 8615 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی۔
اہم خبریں سے مزید