• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبو میں پاک بھارت مقابلہ غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں کولمبو میں پاک بھارت مقابلہ غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا،پاکستان کے پہلے بائیکاٹ اور ھر شرکت کے فیصلے نے میچ کی اہمیت بڑھا دی، گرین شرٹس کے حوصلے بلند، آسٹریلیا کو وائٹ واش کرنے کے بعد پاکستان ایک مضبوط ٹیم کے طور پر ابھرا، تیز و اسپن حملہ خطرناک ثابت ہوگا۔ دنیا بھر کی نظریں اس ایک میچ پر مرکوز ہوں گی، جبکہ چیمپئن شپ کے دیگر مقابلے نسبتاً کم دلچسپی سے دیکھے جائیں گے، حالانکہ ٹورنامنٹ میں شامل ٹیمیں بڑے ناموں کی حامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے باخبر ذرائع نے پیر کی شام یہاں دی نیوز/جنگ کو بتایا کہ گرین شرٹس جب کولمبو کے لیے روانہ ہوئے تو ان کے حوصلے بلند تھے اور وہ ذہنی طور پر بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار تھے۔ پاکستان کی جانب سے اپنے پہلے فیصلے پر نظرِثانی نے دباؤ بھارت پر بڑھا دیا ہے، نہ کہ پاکستان کے کھلاڑیوں پر، اور یہ بات بخوبی سمجھی جا سکتی ہے کہ بھارتی ٹیم غیر معمولی دباؤ میں کھیلے گی۔
اہم خبریں سے مزید