• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کے سرکاری افسران کے تبادلے اور تقرری کے احکامات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ حکومت نے پیر کو مختلف سرکاری افسران کے تبادلے اور تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں،محکمہ سروسز اینڈ جنرل ۜایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیماڑی اورگریڈ 19 کے افسر راجا طارق حسین کا تبادلہ کر کے انھیں ایڈیشنل سیکریٹری چیف منسٹر سیکریٹریٹ سندھ تعینات کر دیا ہے ،اور ان کی جگہ امیر فضل اویسی ڈپٹی کمشنر کیماڑی کراچی تعینات کر دیا ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو جلال الدین مہر کو فیصل احمد عقیلی کی جگہ کمشنر میرپور خاص تعینات کیا گیا ہے جبکہ مسٹر عقیلی کو محکمہ سروسز کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید