• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی نے ڈٹ کر مقابلہ کیا، ماہرین کرکٹ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ماہرین کرکٹ سکندر بخت، راشد لطیف اور احمد شہزاد نے کہا ہے کہ محسن نقوی نے ڈٹ کر مقابلہ کیا، پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ وہ کرکٹ میں بھی کتنی اہم حیثیت کا مالک ہے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں میزبان اسکور یحییٰ حسینی، نمائندگان جیو نیوز فیضان لاکھانی، عثمان بھٹی اور دعا مرزا نے بھی گفتگو کی۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ پاکستان پندرہ فروری کو بھارت کے خلاف میچ طے شدہ شیڈول کے مطابق کھیلے گا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف پاکستان سے میچ کھیلنے کی درخواست کردی ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق حالیہ چیلنجز پر قابو پانے کی کوشش میں مثبت کردار ادا کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور اس عمل میں شامل تمام فریقوں کا دلی شکریہ ادا کرتا ہے بالخصوص پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا۔ فارن پالیسی میگزین کے آرٹیکل کے مطابق بھارت جو دنیا کے سب سے معزز اولمپک میزبان ممالک کے کلب میں شامل ہونے کی خواہش رکھتا ہے وہ خود ہی یہ ظاہرکر رہا ہے کہ اسے اس قسم کی ذمہ داری کیوں نہیں سونپی جانی چاہئے۔ سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ میں نے دو تین ہفتے پہلے ہی یہ بات کہی تھی کہ ہمیں کرکٹ میں رہتے ہوئے لڑنا چاہئے اور یہ ہماری کامیابی ہے محسن نقوی نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور میری اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کو کوئی نقصان نہیں ہوگا ان کے جو مالی نقصانات تھے وہ دئیے جائیں گے آئی سی سی کوئی پابندی نہیں لگائے گا ۔
اہم خبریں سے مزید