• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق جج طارق جہانگیری کی عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر

اسلام آباد(این این آئی)سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ طارق جہانگیری کو عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق جج طارق جہانگیری نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے، جہاں عہدے سے ہٹانے جانے کے معاملے پر انہوں نے وفاقی آئینی وفاقی آئینی عدالت میں باقاعدہ اپیل دائر کر دی ہے۔اپیل میں سابق جج طارق جہانگیری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بطور جج عہدے سے ہٹانے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ انہیں قانونی تقاضے پورے کیے بغیر جج کے عہدے سے ہٹایا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ برطرفی کا فیصلہ آئینی اور قانونی اصولوں کے برعکس ہے۔
اہم خبریں سے مزید