• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتی برآمدات، متحدہ عرب امارات خطے میں سرفہرست، 2025 میں 262 ارب درہم کی ایکسپورٹ

دبئی (سبطِ عارف) متحدہ عرب امارات صنعتی برآمدات کے میدان میں خطے میں سرفہرست بن گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2025میں اماراتی صنعتی برآمدات 262ارب درہم تک پہنچ گئیں۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں متحدہ عرب امارات کی صنعتی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو ملک کی غیر تیل معیشت کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ان برآمدات میں 90 ارب درہم کی ٹیکنالوجی پر مبنی مصنوعات شامل ہیں، جو جدید صنعت کی طرف عرب امارات کی پیش رفت کو ظاہر کرتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید