• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدقہ فطر کا نصاب جاری، گندم کے حساب سے فی کس 300 روپے ادا کرنا ہونگے

اسلام آباد(اے پی پی)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے رواں سال کیلئے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا ہے۔ کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کم ازکم 300 روپے فی کس ادا کیا جائے۔گندم کا آٹا 300، جو کے حساب سے1100 روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کیاجائے۔ کھجور کے حساب 1600 روپے، کشمش کے حساب 3800 روپے، منقیٰ کے حساب سے 5400 روپے جبکہ سرکاری آٹا کے حساب سے 200 روپے صدقہ و فدیہ صوم ادا کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید