• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے لاہور جانے والی مال بردار ٹرین کی 10 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

نوشہرو فیروز (آئی این پی )پنجاب جانے والی مال بردار ٹرین کی10بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،تخریب کاری کا خدشہ ،تمام ٹرین سروسز معطل، ٹریک کا 9فٹ حصہ ٹوٹ گیا، بحالی کا کام شروع کردیاگیا، ریلوے حکام ،سندھ کے علاقے نوشہرو فیروز کے قریب محراب پور میں مال بردار ٹرین کی 10 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ریلوے پولیس کے مطابق دیپارجہ پھاٹک پر مال بردار ٹرین کو حادثہ پیش آیا، ٹرین کی 10 بوگیاں ڈی ریل جبکہ 5 بوگیاں الٹ گئیں، مال بردار ٹرین کراچی سے پنجاب جا رہی تھی۔ بحالی کا کام شروع ہو چکا ہے، تاہم سرکاری تحقیقات اس بات کا تعین کرنے پر مرکوز ہے کہ آیا یہ واقعہ ایک حادثہ تھا یا جان بوجھ کر کی گئی کارروائی تھی۔ علاقے میں تمام ٹرین سروسز معطل ہو گئی ہیں۔ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں اپ اینڈ ڈان ٹریک متاثر ہوا ہے، روہڑی سے ریلیف ٹرین روانہ ہوچکی ہے۔
اہم خبریں سے مزید