• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، فروخت کا شدید دباؤ، کاروباری ہفتے کا مندی سے آغاز، 1789 پوائنٹس کی کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، فروخت کے شدید دبائو سے نئے کاروباری ہفتے کےآغازپر مندی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 1789پوائنٹس کی کمی، ایک لاکھ 84اور 83ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رہی، 57.79 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 172ارب 63کروڑ 40 لاکھ روپے کی کمی، کاروباری حجم بھی 26.81 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے آغازپر تیزی دیکھنے میں آئی اور ایک موقع پر انڈیکس 1521 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا تاہم بعد ازاں کچھ منفی اطلاعات اور خبروں پر اچانک چند سیکٹرز میں فروخت کا دباو بڑھ گیا اور بڑے پیمانے پر سرمائے کےانخلاء سے انڈیکس 3137 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 80 ہزار پوائنٹس پر آگیا تاہم اختتام سے پہلے کچھ ریکوری سے صورتحال میں بہتری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس 1789.20 پوائنٹس کی کمی سے 18412.58 پوائنٹس سے کم ہو کر 182340.38 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔
اہم خبریں سے مزید