• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میہڑ میں ڈاکوؤں کا حملہ، فائرنگ، 3 پولیس اہلکار شہید

میہڑ(نامہ نگار)میہڑ میں فرید آباد روڈ پر زائرین سے لوٹ مار کے اطلاع پر پولیس کے پہنچنے پر پولیس اور ڈاکوں میں مقابلے کے درمیان 3 پولیس اہلکار شہید ۔ پولیس پوسٹ قاضی عارف کے انچارج سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ اسپتال میں بڑی تعداد میں شہری جمع ہوگئے ۔ متاثرین کا انڈس ہائی وے پر دھرنا ،ٹریفک معطل کردی .تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب کو میہڑ تھانہ اے سیکشن کی حدود میہڑ ۔فریدآباد روڈ باڑیا پہنور کے مقام پر ڈاکوں اور پولیس میں مقابلہہوگیا ۔فائرنگ کے دوران 3 پولیس اہلکار شہہید ہو گئے جن میں پولیس موبائیل ڈرائیور حفیظ مہیسر ۔پولیس اہلکار امام الدین کھوسو اور پولیس اہلکار عرفان چانڈیو شہید ہوگئے ۔جبکہ میہڑ تہانہ کی پولیس پوسٹ قاضی عارف کے انچارج ہیڈ کانسٹبل سکندر علی بہرگہڑی دو دیہاتی علی مراد بروہی اور اس کا بہائی حاجی نظر بروہی سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گے۔
اہم خبریں سے مزید