• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد خودکش دھماکے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے، سینیٹ میں قرارداد منظور

اسلام آباد(اے پی پی) ایوان بالا نے اسلام آباد میں 6 فروری کو ہوئے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متفقہ قرارداد منظور کرلی جس میں واقعے کی شفاف اور بروقت تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔قرارداد میں ایوان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حملے کی مکمل، شفاف اور مقررہ مدت میں تحقیقات کی جائیں اور دہشت گردی کے مرتکب افراد، سہولت کاروں اور سرپرستوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ سینیٹ نے واضح کیا کہ شہریوں، عوامی مقامات اور مذہبی اجتماعات کو نشانہ بنانا اسلام، انسانیت اور آئین پاکستان کے اقدار کے منافی ہے۔
اہم خبریں سے مزید