• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

135 اداروں میں 600 سے زائد گورننس اصلاحات ہوئیں، رپورٹ جاری

اسلام آباد (تنویر ہاشمی) پاکستان میں 135اداروں میں 600سے زائد گورننس اصلاحات ہو چکی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ ہیں،مجموعی اصلاحاتی سرگرمیوں کا 40 فیصد حصہ توانائی کے شعبے کا ہے، جس کے بعد قانون و انصاف اور ڈیجیٹل گورننس و آئی ٹی کے شعبے نمایاں ہیں۔ 200 سے زائد اصلاحات اب ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے نافذ کی جا چکی ہیں،جس سے شفافیت میں اضافہ ہوا اور صوابدیدی اختیارات میں کمی آئی ، پاکستان اصلاحات رپورٹ کا اجراء کر دیاگیا ، یہ رپورٹ مشعل پاکستان نے ورلڈ اکنامک فورم کے تعاون سے جاری کی ، رپورٹ پاکستان کے بدلتے ہوئے گورننس منظرنامے کی اب تک کی سب سے جامع تصویر پیش کرتی ہے، جس میں 2025 کے دوران نافذ کی گئی 600 سے زائد اصلاحات کو ریکارڈ کیا گیا ہے, یہ اصلاحات 135 وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور منسلک اداروں پر محیط ہیں۔
اہم خبریں سے مزید