• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، یونیورسٹیز و کیمپس میں بسوں کی کمی ہے، حکومت کا اعتراف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی، یونیورسٹیز و کیمپس میں بسوں کی کمی ہے، حکومت کا اعتراف، اپوزیشن ارکان کا اپنے ساتھی کو ایوان میں بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج اور شور شرابہ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی ،جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے 8 فروری کو اپنی گرفتاری پر سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فروری کو مجھے گرفتار کیا گیا جو سراسر ریاستی دہشت گردی ہے ، 14 فروری کو سندھ اسمبلی کے باہراحتجاجی دھرنا ہر صورت ہوگا ۔اپوزیشن ارکان نے اپنے ساتھی کو ایوان میں بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج اور شور شرابہ شروع کردیا تاہم پینل آف چیئرمین کی ریحانہ لغاری نے وقفہ سوالات جاری رکھا۔سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کو اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا۔ایوان کی کارروائی کے آغاز میں سانحہ اسلام آباد کے شہدا کے لئے دائے مغفرت کی کی گئی۔ کارروائی کے دوران جب محکمہ جامعات و بورڈز سے متعلق وقفہ سولات شروع ہوا تو جماعت اسلامی کے کے رکن محمد فاروق اپنی نشست سے اٹھ کر کھڑے ہوگئے وہ نقطہ اعتراض پربات کرناچاہتے تھے لیکن اجلاس کی صدر نشین ریحانہ لغاری نے ان سے کہا کہ وہ ایوان کی کارروائی مکمل ہونے دیں اس کے بات انہیں بات کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید