• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سے محمود اچکزئی کی ملاقات جلد ہوجائیگی، اختیار ولی خان

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر برائے خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور محمود اچکزئی کی ملاقات جلد ہو جائے گی،ایک انٹرویو میں اختیار ولی خان نے بتایا کہ شاید ایک یا دو ہفتے میں بانی پی ٹی آئی سے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کی ملاقات ہو جائے۔اختیار ولی خان نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور محمود اچکزئی کی ملاقات سے پہلے عمران خان کی ملاقات ہو جائے گی۔اگر مذاکرات بھی ہوئے تو نئے الیکشن کا مطالبہ قبول نہیں کیا جائے گا، ان کی مرضی ہے مذاکرات کریں یا نہ کریں، پی ٹی آئی سے مذاکرات میں قانون سے بالا کوئی بات نہیں ہوگی،وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر نے بتایا کہ معاملات درست ہو رہے تھے لیکن پی ٹی آئی کی نچلی قیادت نے کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ کریں گے، ہم نے کہا تھا اسٹریٹ موومنٹ کا شوق پورا کر لو پھر روتے ہوئے آئیں گے، ہم نے کہا تھا کہ جب دوبارہ روتے ہوئے آؤ گے تو مذاکرات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹی او آرز میں بتا دیا تھا کہ کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں لانا۔
اہم خبریں سے مزید