• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد بم دھماکا، زخمی نوجوان دم توڑ گیا، شہداء کی تعداد 36 ہوگئی

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار، ایجنسیاں) اسلام آباد میں ترلائی خود کش دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق علی نقی بوسن 2روز نجی ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گیا ہے جس کے بعد شہید ہونیوالے افراد کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق علی نقی بوسن کے والد فرمان علی بوسن بھی ترلائی دھماکے میں شہید ہوئے تھے۔ دھماکے میں شہید باپ بیٹے کا تعلق لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو سے تھا۔
اہم خبریں سے مزید