• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آئیڈل سے میرب جیولن اور مہتاب علی کا سفر ختم

کراچی (جنگ نیوز) مقبول ترین میوزک شو ”پاکستان آئیڈل“میں گذشتہ دنوں ایک جذباتی مرحلہ دیکھنے میں آیا، جہاں ججز کے فیصلے اور عوام کی کم ووٹنگ کے باعث دو نوجوان گلوکار میرب جیولن اور مہتاب علی کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔ ”پاکستان آئیڈل“کا بسنت کے موقع پر خصوصی شو منعقد کیا گیا تھا جس میں مقابلے میں شامل نوجوان گلوکاروں نے بسنت کے روایتی اور دلکش گیت پیش کیے۔ شو کی جج زیب بنگش نے بھی اپنی سریلی آواز میں گیت گا کر محفل کو چار چاند لگا دیے، جبکہ دیگر ججز نے بھی مقابلے میں شامل گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔
اہم خبریں سے مزید