• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی، مقررہ راؤنڈنگ معیار پر پورا نہ اترنے والی بولیوں کو مسترد کر دیا جائے گا، پی ٹی اے

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نےفائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کےلئے بولی کی قیمتوں اور راؤنڈنگ قواعد کی تفصیلات جاری کر دیں، پی ٹی اے حکام نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کے دوران تمام بولی کی قیمتیں مقررہ مالی اضافوں میں جمع کروائی جائیں گی جبکہ مقررہ راؤنڈنگ معیار پر پورا نہ اترنے والی بولیوں کو مسترد کر دیا جائے گا،پی ٹی اے نے مشاورتی عمل کے دوران دیئے گئے اپنے جوابات میں بتایا کہ تمام بولی کی قیمتیں امریکی ڈالر 1000 کے مضارب میں ہونی چاہئیں اور الیکٹرانک آکشن سسٹم (ای اے ایس ) ایسی تمام بولیوں کو خودکار طور پر بلاک کر دے گا جو اس شرط کے مطابق نہ ہوں اگر کوئی بولی غیر مطابقت رکھنے والی رقم میں درج کی گئی تو سسٹم اسے خود بخود قریبی قابلِ قبول رقم تک راؤنڈ کر دے گا۔
اہم خبریں سے مزید