• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسٹورنٹ میں آتش زدگی سے 4 افراد جھلس گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ سول لائنزکے علاقہ میں ایک ریسٹورنٹ میں آتش زدگی سے 4افراد جھلس گئے ،ریسکیو1122کے مطابق مری روڈ پر واقع ایک ریسٹورنٹ کے کچن کے گیس پائپ میں لیکج تھی، جوں ہی چولہا جلایا گیا تو آگ لگ گئی،جس سے چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ،اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی ایمرجنسی وہیکلز موقع پرپہنچ گئیں ، ریسکیو فائٹرزنے آگ پر قابو پالیا جب کہ زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید