کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ مدینہ کالونی شعبہ تفتیش نے لاپتا میٹرک کی طالبہ کو بحفاظت بازیاب کر کے والدین کے حوالے کردیا ، پولیس کے مطابق کم عمر میٹرک کی طالبہ حمیمہ 8 اپریل کو بلدیہ کے علاقے آفریدی کالونی سے لاپتہ ہوگئی تھی، لاپتا بچی کو سول اسپتال کی حدود سے بحفاظت بازیاب کیا گیا۔