کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان میئر کراچی اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے لیاری میں شروع کیے گئے ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے اسے کراچی کی ترقی، بحالی اور جدید شہری نظام کی جانب ایک انقلابی قدم قرار دیا ہے، انہوں نے جماعت اسلامی کے رہنما منعم ظفر کے بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹ، بہتان تراشی اور کھلی سیاسی منافقت قرار دیا اور کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت ایک بار پھر گمراہ کن بیانیہ، بے بنیاد الزامات اور منفی سیاست کے ذریعے عوام کو دھوکہ دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کی ترقی کی دشمن ہے، سندھ حکومت یا میئر کراچی جب بھی کراچی کی ترقی کا کوئی منصوبہ شروع کرتے ہیں تو جماعت اسلامی واویلا مچا کر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش شروع کردیتی ہے۔