• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید حکیم سعیدمیموریل اسکالرشپ ایوارڈکی تقریب

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام شہید حکیم سعیدمیموریل اسکالرشپ ایوارڈکی تقریب ہمدرد ہا ل راولپنڈی میں ہوئی۔تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان،سینئر رکن ہمدرد شوریٰ نعیم اکرم قریشی، نمائندہ ریسکیو 1122 حنیف علوی،رکن شوریٰ طارق شا ہین سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ زونل ہیڈ ہمدرد فاؤنڈیشن امان اللہ نیازی نے صدر ہمدرد فاؤنڈیشن سعدیہ راشد کی سر پرستی میں جاری فلاحی،تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔ ہمدرد فاؤنڈیشن کی جانب سےمیٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے مستحق اور ہونہار طلبہ و طالبات میں تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کیے گئے۔
اسلام آباد سے مزید