• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کالج برائے طالبات ایف سیون ٹو میں اردو مباحثہ

اسلام آباد خصوصی نمائندہ)ماڈل کالج برائے طالبات ایف سیون ٹو میں اردو مباحثہ "کامیابی کے لیے پیسہ نہیں ، کردار ضروری ہے" اور کمپیوٹر گرافکس کا انعقاد ہوا مہمانِ خصوصی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ صدارت پرنسپل پروفیسر فوزیہ تنویر شیخ نے کی مقابلے میں کردار اور پیسہ کی مخالفت اور موافقت میں جاندار دلائل پیش کیے گئے۔ اول انعام اجالا افضل اور علیزہ آئی سی دوم رمشاء عباسی بارہ کہو سوم ملائکہ بانو ایف ٹین ٹو اور حوصلہ افزائی کا انعام تحریم بابر ایف سکس ٹو نے جبکہ کمپیوٹر گرافکس میں منائل سنبل بشری عائشہ فاتح قرار پائیں۔
اسلام آباد سے مزید