اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس محمد وصال فخر سلطان نے موٹروے پولیس افسران کو ان کی غیر معمولی کارکردگی کےاعتراف میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔ انسپکٹر /ایس پی او عبدالناصر کو سیکٹر مری میں حالیہ برف باری کے دوران سرکاری ڈیوٹی انجام دینے میں ان کے مثالی جذبے اور انتھک محنت کے اعتراف میں نقد انعام کے ساتھ تعریفی سرٹیفکیٹ I (CC-I) سے نوازا گیا۔