• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی، سائنٹیفک رائٹنگ سرٹیفکیٹ ٹریننگ کے اکیسویں بیچ کا آغاز

ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں سائنٹیفک رائٹنگ سرٹیفکیٹ ٹریننگ کے اکیسویں بیچ کا آغاز کر دیا گیا،سات روزہ تربیتی پروگرام میں 18 فیکلٹی ممبران پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو سائنسی تحقیق، سوال کرنے کی اہمیت، تحقیقی مقالہ نویسی اور سائنٹیفک رائٹنگ کے بنیادی اصولوں کی تربیت فراہم کریں گے، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ ایک کامیاب سائنسدان بننے کے لیے سوال کرنے کا ہنر سیکھنا نہایت ضروری ہے،اس موقع پر ڈائریکٹر گریجویٹ سٹڈیز ڈاکٹر راؤ اکرام، چیئرمین آؤٹریچ ڈاکٹر عثمان جمشید، فوکل پرسن ڈاکٹر عثمان علی اور ٹرینر مس ایمن بتول موجود تھیں۔
ملتان سے مزید